ڈسکہ:(شاہد اقبال) ڈسکہ و گردو نواح میںانتظامیہ کے تمام تر دعووں اور کارروائیوں کے باجود دودھ 220 جبکہ دہی250 روپے کلو میں فروخت، کسی بھی جگہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت ممکن نہ بنائی جاسکی۔
دودھ فروشوں نے من مانی کرتے ہوئے دودھ 220 روپے فی کلو جبکہ دہی 250 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنا شروع کر دیئے ،پہلے صرف تین سے چار دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جن کو دیکھا دکھی دیگر دودھ فروشوں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
عید سے قبل مقامی انتظامیہ کی جانب سے دودھ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں لیکن عید کی چھٹیوں اور اب دوبارہ دودھ فروشوں نے قیمت میں اضافہ کر دیا ہے مقامی انتظامیہ کی جانب سے جو ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے اس کے مطابق دودھ کی قیمت 170 روپے فی لیٹر ہے جبکہ دہی کی 180 روپے فی کلو گرام ہے لیکن ڈسکہ شہر اور گردو نواح میں کسی بھی جگہ اس ریٹ پر دودھ اور دہی فروخت نہیں ہو رہا۔ ڈسکہ بھر اوردیگر علاقوں میں دکاندار کھلے عام مہنگا دودھ فروخت کر رہے ہیں۔شہریوں نے اعلی حکام سے مہنگے داموں دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
ڈسکہ: انتظامیہ کے دعوے ٹھس، دودھ فروشوں کی من مانیاں



















