اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کون ٹیکس لگا رہا سب پتہ ہے، واوڈا چیئرمین ایف بی آر سے الجھ پڑے،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا ،کمیٹی نے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی مخالفت کر دی۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا پوری دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، 6 ماہ میں اگر کسی کی شپمنٹ پہنچتی ہے اس کو تو پتہ ہی نہیں تھا، پالیسی بناکر جب نظرثانی کی جاتی ہے تو مسائل بڑھ جاتے ہیں،چیئرمین ایف بی آر نے کہا ڈیڑھ کروڑ روپے سے اوپر کی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس لگایا ،فیصل واوڈا نے کہا ٹیکس و پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے کوئی ملک میں انڈسٹری نہیں لگاتا،ایف بی آر حکام نے کہا درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس لگا مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر نہیں۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے گاڑیوں پر ٹیکس کے معاملے کو مو¿خر کر دیا،سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا بجٹ میں ٹیکس لگانے سے پورے پاکستان میں پراپرٹی مارکیٹ بیٹھ گئی اب عام آدمی گھر نہیں خرید سکے گا، آئی ایم یف کے کہنے پر ہر چیز کا بھٹہ بٹھا دیں گے،چیئرمین ایف بی آر نے کہا تنخواہ دار طبقے پر 35 فیصد تک اور غیر تنخواہ دار طبقے پر45 فیصدتک ٹیکس عائد ہے، پراپرٹی سیکٹر میں فائلر کیلئے ٹیکس 15 فیصد اور نان فائلر کیلئے 45 فیصد ہے، پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکسوں کی شرح فیئر ہے۔
کون ٹیکس لگا رہا سب پتہ ہے:فیصل واوڈا چیئرمین ایف بی آر سے الجھ پڑے



















