آئندہ سال موسم گرما کا آخری حج ہوگا، سعودی محکمہ موسمیات

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ آئندہ سال موسم گرما میں آخری حج ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق حسین القحطانی نے کہا کہ حج سیزن 2026 سے موسمیاتی تبدیلی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا، ہم 16 سال بعد تک موسم گرما کے حج کا مشاہدہ نہیں کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ 2026 سے مسلسل 8 سال تک حج موسم بہار میں اسکے بعد مزید8سال کے دوران موسم سرما میں حج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے حج کو 16 سال کیلئے الوداع کہہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال حج کے دوران اوسط درجہ حرارت 45 اور 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہا ہے۔علاوہ ازیں ماہرین نے کہا کہ حج کیلئے مختلف موسمی ادوار کے حوالے سے ابتدائی تیاری کرنے اور ضروری احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔