ریاض (مشرق نیوز) دورہ سعودی عرب پر آئے ہوئے یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور یوکرین کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سعودی ولی عہد نے یوکرین میں جاری بحران کے حل کیلئے تمام بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر بحران کے نتیجے میں لوگوں پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔یوکرینی صدر نے دورہ سعودی عرب اور سعودی ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔اس ملاقات میں کئی سعودی وزرا اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بھی موجود تھے۔یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی بدھ کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی کی ملاقات



















