اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی بجٹ برائے 2024-25 میں ایک جانب ٹیکسز میں اضافے اور غیر ضروری چھوٹ ختم کئے جانے کا امکان ہے، وہیں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ ہائی پیڈ تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کے سلیبز میں بھی رد و بدل کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات پر 5فیصد سیلز ٹیکس اور سگریٹ و نکوٹین پاوئچ پر ٹیکس بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح کتابوں، مارکر سمیت اسٹیشنری پر ٹیکس استثنیٰ بھی ختم کئے جانے کی تجویز شامل ہے۔ برانڈڈ دودھ پر بھی ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں مقامی و درآمدی گاڑیاں بھی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نئے بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کیلئے اقدامات ہوں گے۔ بینکوں سے پیسے نکلوانے پرنان فائلرز کیلئے ٹیکس بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ درآمدی غذائی اجناس اور پرتعیش اشیا پر ٹیکس کی شرح مزید بڑھانے کا امکان ہے۔ اسی طرح ہائی پیڈ تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کے سلیبز میں رد و بدل کا بھی امکان ہے۔
وفاقی بجٹ؛ ہائی پیڈ تنخواہ داروں کیلئے انکم ٹیکس سلیبز میں رد وبدل کا امکان



















