تل ابیب ،واشنگٹن: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ )حماس سے جنگ بندی معاہدہ کیا تو حکومت گرادینگے،2انتہا پسند اتحادی وزرا نے نیتن یاہوکو دھمکی دےدی۔
اسرائیلی کابینہ میں داخلی سلامتی امور کے وزیر ایتمار بن گویر نے نیتن یاہو کو دھمکی دی اگر امریکی صدر جوبائیڈن کی جنگ بندی تجاویز کےساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کی تو حکومت سے علیحدہ ہو جائیں گے،معاہدہ کرنا سخت احمقانہ ،دہشتگردی کو فتح یاب کرنے کے مترادف ہوگا، مطلب اسرائیلی سلامتی کو مستقل خطرے میں ڈالنا ہے، جب تک مکمل فتح نہیں ہوتی تو معاہدہ کرنا مکمل شکست کے برابر ہوگا۔
سموٹریچ نے بھی نتین یاہو کو تنبیہ کیا حماس کے مکمل خاتمے کے بغیر جنگ بندی قبول کی توحکومت چھوڑ دیں گے،جنگ کے تسلسل کا مطالبہ کرتے ہیں یہاں تک حماس کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے اور یرغمالیوں کو واپس گھروں میں لایا جائے۔
دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے حماس سے جنگ بندی معاہدے کی صورت میں نیتن یاہو کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا،علاوہ ازیں قطر، امریکہ اور مصر نے اسرائیل ،حماس سے صدر جوبائیڈن کے مجوزہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ کردیا،تینوں ممالک نے مشترکہ بیان میں کہاجوبائیڈن کا مجوزہ معاہدہ غزہ کے لوگوں و یرغمالیوں کے اہلخانہ دونوں کے حق میں ہے،جوبائیڈن کا مجوزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی کا روڈ میپ اور تنازع کا خاتمہ کرے گا۔
مزید برآںصیہونی ریاست کے سرکاری براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے کہا ہے اسرائیل نے روڈ میپ کے پہلے مرحلے میں 33 یرغمالیوں کی زندہ یا مردہ حالت میں واپسی اور دوسرے مرحلے میں جنگ ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی،علاوہ ازیںاسرائیل کے عبرانی اخبار “معاریف” کو دئیے گئے انٹرویو میں اعلیٰ عہدیدار نے کہا جنگ بندی کےلئے شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اسرائیل اب بھی حماس کی عسکری و انتظامی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔
حماس سے جنگ بندی معاہدہ کیا تو حکومت گرادینگے،2انتہا پسند اتحادی وزرا کی نیتن یاہوکو دھمکی



















