جوبائیڈن کا غزہ میں فوری سیز فائر کا اعلان ،جنگ بندی معاہدہ پیش کردیا

نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں فوری سیز فائر کا اعلان کردیا۔

جو بائیڈن نے پریس کانفرنس میں مستقل جنگ بندی کامجوزہ معاہدہ پیش کرتے ہوئے کہا اسرائیلی فوجی غزہ سے نکل جائیں گے، قیدیوں کا تبادلہ ہوگا ،تباہ حال عمارات کی تعمیر نو ہوگی،جنگ ختم کرنے کاوقت ہے،اسرائیل ،حماس معاہدہ قبول کریں۔