لاہور: ( ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت درخواست قابلِ سماعت ہونے پر جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ججز کے بارے میں نامناسب الفاظ کہنے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، جسٹس وحید خان نے سماعت کی۔
جسٹس وحید خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا آپ بتائیں درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بھی یہی سوال اٹھایا تھا۔
وکیل وفاقی حکومت نے کہا سپریم کورٹ کو اٹارنی جنرل نے واضح کیا تھا وزیراعظم نے بات موجودہ ججز کے بارے میں نہیں کی۔
عدالت نے استفسار کیا آپ کے پاس تحریری آرڈر موجود ہے؟ وکیل وفاقی حکومت نے کہا ابھی تحریری آرڈر سپریم کورٹ سے نہیں ملا۔
بعدازاں عدالت نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
شہباز کے خلاف توہین عدالت درخواست قابلِ سماعت ہونے پر جواب طلب



















