پاکستان میں افراتفری پھیلانا عمران کی سوچ ہے،طلال چودھری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر طلال چودھری نے کہاہے پاکستان میں افراتفری پھیلانا عمران خان کی سوچ ہے،بانی پی ٹی آئی تاریخ کے سب سے پرتعیش قیدی ،ایسے جیل کاٹ رہے ہیں جیسے ہوٹل بک کرایا ہو۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہابانی پی ٹی آئی نے مخالفین کو کال کوٹھریوں میں رکھا مگر ان کے پاس جیل میں 7 کمرے ، 24 گھنٹے ملازمین کی سہولت ہے، جھوٹ کہتے ہیں قید تنہائی میں ہیں،جھوٹا بیانیہ بنا کر 190 ملین پاو¿نڈ کیس سے جان چھڑانا چاہتے ہیں،بین الاقوامی جریدے میں آرٹیکل کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، غیرتصدیق شدہ آرٹیکل چھپوانا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، عالمی میڈیا کو تصدیق کر لینی چاہئے تھی، عدلیہ پر ریلیف لینے کےلئے پریشر بڑھا یا جارہاہے،بیرون ملک پاکستانیوں و میڈیا کو گمراہ کرنا بانی پی ٹی آئی کی عادت ہے۔