کے پی میں سینٹ انتخابات کب ؟،پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے تاریخ مانگ لی

پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی میں سینٹ انتخابات کب ہوں گے؟،پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے تاریخ مانگ لی۔

خیبرپختونخوا میں سینٹ الیکشن ملتوی کرنے کےخلاف پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل علی زمان ایڈووکیٹ نے کہا سینٹ الیکشن خیبرپختونخوا میں ابھی تک نہیں ہوا، استدعا ہے جلد کرایا جائے،وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران نے کہا سپریم کورٹ میں 2 کیسز زیرسماعت ہیں ایک مخصوص نشستوں والا اور دوسرا حلف برداری کا ہے۔

جسٹس وقار احمد نے کہا کیا تب تک آپ سینٹ کا الیکشن نہیں کرائیں گے؟ عوام کے حقوق متاثر ہورہے ہیں، سینٹ میں صوبے کی نمائندگی نہیں ،بتا دیں الیکشن کب کرارہے ہیں؟،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا تیار ہیں الیکشن کرانے کےلئے تاہم سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینے کافیصلہ معطل کردیا،الیکشن کمیشن اجلاس میں فیصلہ کرےگا،عدالت نے کہا آئندہ سماعت پر کلیئر رپورٹ جمع کرائیں الیکشن کب کرائیں گے، بعدازاںسماعت 6 جون تک ملتوی کردی گئی۔