گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر قانون،ایم این اے چودھری محمود بشیرورک نے کہا ہے 28مئی1998ءکے ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ، میاں نواز شریف نے بیرونی دباﺅ اور ہر قسم کے لالچ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 6ایٹمی دھماکے کر کے بھارتی وزیر اعظم کے دانت کھٹے کر دیئے ، قوم کو آگے بڑھنے کےلئے ایک بار پھر خودداری اور غیرت کے راستے کو چننا ہو گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر یوم تکبیرکا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں سٹی سیکرٹری اطلاعات سابق یوسی چیئرمین عامر اکرام بٹ،عاطف مسعود بٹ، سابق وائس چیئرمین نواز صابر بٹ،حافظ کاشف جاوید،خالد پرویز ڈار،ماما شہباز احمد،عمران خان شیروانی، شعبان مغل سمیت دیگر پارٹی راہنماﺅں و کارکنوں نے شرکت کی اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔
ایٹمی دھماکوں نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا: محمود بشیرورک



















