یوم تکبیر:میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے افسروں و ملازمین کی ریلی

ساہیوال:(بےورورپورٹ)یوم تکبیر کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین نے بڑی ریلی نکالی جو بلدیہ ہال سے شروع ہو کر صدر بازار چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت چیف آفیسر اشفاق احمد نے کی جس میں میونسپل افسران وقاص اکرم، ڈاکٹر ریاض احمد، غلام عباس،مسعود مدنی، رائے خالد ضیاءاور اشفاق احمد لودھی بھی شریک تھے، شرکا نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ملک کی سلامتی اور تحفظ کےلئے عوام کی یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر اشفاق احمد نے کہا آج کا دن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا دن ہے جس کے بعد کسی دشمن کو وطن عزیز کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرا¿ت نہیں ہوئی،انہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر سابق وزیراعظم نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور دوسرے سائنس دانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا،ریلی کے آخر میں ملک و سلامتی کےلئے دعائیں مانگی گئی۔