ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں،ملک ریاض

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سربراہ بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے کہاہے پوری طرح دیوار کےساتھ دھکیل دیا جا رہا ہوں لیکن کسی ہتھکنڈوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔

ایکس پر جاری بیان میں ملک ریاض نے کہا ایک سال سے زیادہ عرصے سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کےلئے بہت دباو¿ ہے لیکن میں کبھی کسی کو اجازت نہیں دوں گا مجھے سیاسی مقاصد کےلئے پیادے کے طور پر استعمال کرے،پاکستان میں جدید ترین پراجیکٹس متعارف کرانے پر مجھے اورکاروبار کو ہمیشہ نشانہ بنایا گیا۔

ملک ریاض نے کہا 1996 سے آج تک ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں،دباو¿ کا پوری ہمت،طاقت کےساتھ سامنا کیا ،بیمار حالت اور پریشانی کے باوجودمصیبت کا سامنا کرنے کےلئے ثابت قدم ہوں۔