تہران: (مشرق نیوز)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقاءکی نماز جنازہ ادا ،ہزاروں افراد کی شرکت،رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔
ابراہیم رئیسی و ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایئرپورٹ پر جاں بحق ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،نماز جنازہ خامنہ ای نے پڑھائی،متعدد ممالک کے سربراہوں،حماس رہنما سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی،ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کوآبائی شہر مشہد میں کی جائیگی۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کی وفات پر تعزیت کیلئے تہران پہنچے، وزیر اعظم کےساتھ ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں ایرانی صدر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ،ساتھیوں کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت کی،وزیراعظم اس ہال میں بھی گئے جہاں مرحوم ایرانی صدر کا جسد خاکی رکھا گیا تھا۔
ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر مخبر سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا حکومت ،عوام کو المناک حادثے میں شہادت کی خبر سے شدید صدمہ ہوا، دکھ وغم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں ،ایرانی عوام کےساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،مرحوم ایرانی صدر پاکستان کے عظیم دوست تھے، دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام کےساتھ گزرے لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، وزیراعظم نے ایران کے نگران صدر ڈاکٹر مخبر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای سے ملاقات کی، صدر رئیسی ،ساتھیوں کے المناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا،شہبازشریف نے کہاصدر رئیسی ویژنری رہنما تھے، اپنے ملک و لوگوں کی خدمت کیلئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔
شہبازشریف نے پاک ایران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں رئیسی کے قابل تعریف کردار کو اجاگرکرتے ہوئے کہاتعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تجارت بڑھانے کیلئے مرحوم ایرانی صدر کے ویژن کو جاری رکھیں گے،وزیراعظم نے ایرانی بھائیوں و بہنوں کےساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ دوستی ،بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، شہبازشریف نے کہا امت مسلمہ کے اتحادو غزہ کے محصور عوام کیلئے صدر رئیسی کی خدمات تاریخ میں لکھی جائیں گی۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا مشکل گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوامی جذبات کے اظہار کو محسوس کرتے ہیں، پاکستان کےساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں، پاک ایران تعلقات پر مرحوم صدر رئیسی کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے،وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















