صحافی ہراسانی کیس میں سپریم کورٹ نے 9 سوال پوچھ لیے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے صحافی ہراسانی کیس میں 9 سوال پوچھ لیے۔

13 مئی کی عدالتی کارروائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہاصحافیوں پر تشدد کے معاملے پر پولیس کی تفتیش درحقیقت اپنی ساکھ کو نیچا دکھا رہی ہے،عدالت نے میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے دائر دائر درخواستوں پر 9 سوالات بھی پوچھ لیے۔

سپریم کورٹ نے پہلے 5 سوالات میں استفسار کیاکس کی ہدایت پر درخواست دائر کی گئی، وکیل کس نے مقرر کیا، درخواست کہاں و کس مقام پر ڈرافٹ کی گئی، درخواست دائر کرنے کےلئے پرنٹ کس نے نکالا، نوٹسز کس نے جاری کیے، درخواستیں دائر کرنے کےلئے فیس کس نے اور کیسے ادا کی؟،حکم نامے میں پوچھا گیادرخواست کا ڈرافٹ، ای میل، کوریئر، کس طریقے سے بھجوایا گیا، سفر اور رہائش سمیت اخراجات کس نے ادا کیے، قوسین فیصل سمیت کسی درخواست گزار سے رابطے کا ثبوت کیا ہے؟،سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ایک ماہ بعد ہوگی۔