تہران، اسلام آباد، نئی دہلی، بیروت: (مشرق نیوز) ایرانی صدر کی آخری رسومات شروع، تعزیتی اجتماعات،نماز جنازہ بدھ،تدفین جمعہ کو ہوگی۔
پاکستان،لبنان،بھارت میں بھی یوم سوگ منایا گیا،ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدرابراہیم رئیسی و رفقا کی وفات پر ایران میں روزہ5 سوگ ہے، ایرانی صدر اوررفقا کی تجہیزوتکفین کا آغاز تبریز سے ہوگیا ،آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں ہزاروں کی تعداد میں ایرانیوں نے شرکت کی، جاں بحق ایرانی صدر و دیگر کی میتیں تبریز پہنچادی گئیں ،نمازجنازہ تہران میں ادا کی جائیگی ، سپریم لیڈرخامنہ ای نماز جنازہ پڑھائیں گے، ابراہیم رئیسی کی میت کو کل صبح جنوبی صوبے خراسان پہنچایا جائیگا،بعد ازاں آبائی شہر مشہد لےجا کرتدفین کی جائیگی، ایرانی صدر و دیگر شہدا کی نمازجنازہ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
دوسری جانب دنیا بھر سے عالمی رہنماوں کا ابرہیم رئیسی ،رفقا کے انتقال پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ،پاکستان،لبنان،بھارت میں بھی یوم سوگ منایا گیا،قومی پرچم سرنگوں رہا۔
دریں اثنا ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل باقری نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی، بریگیڈیئر علی عبداللہی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے جائے حادثہ پر پہنچ کر صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کی تحقیقات شروع کردیں، ایرانی میڈیا کے مطابق واقعہ کی تحقیقات مکمل ہوتے ہی عوام کے سامنے لایا جائیگا۔
ادھر عبوری صدر مخبر کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میںفیصلہ کیا گیاصدارتی انتخابات 28جون کو کرائے جائیں گے،صدارتی امیداروں کی رجسٹریشن 30مئی سے3جون تک ہوگی،،مہم 12سے27جون تک چلائی جائیگی۔
دوسری جانب سپریم لیڈرخامنہ ای نے تعریتی پیغام میں کہاابراہیم رئیسی مجاہد عالم و عوامی صدر تھے، عظیم شخص نے ذمہ داری سنبھالی، خود کو لوگوں، ملک اور اسلام کیلئے وقف رکھا،ایرانی قوم جاں نثار و مخلص شخصیت سے محروم ہوگئی،ابراہیم رئیسی کیلئے عوام کی خدمت ہر چیز سے بالاتر تھی، بعض بدخواہوں کے طنز بھی امور بہتر کرنے سے نہ روک سکے
ایرانی صدر کی آخری رسومات شروع، تعزیتی اجتماعات، تدفین جمعہ کو ہوگی



















