ہیلی کاپٹر حادثہ،ریاستی انتظامیہ متاثر نہیں ہوگی: ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای

تہران (مشرق نیوز) ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد اپنے پہلے بیان میں ایرانیوں کو یقین دلایا ہے کہ ریاستی معاملات متاثر نہیں ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے عوام سے پریشان نہ ہونے کی اپیل بھی کی ۔ ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ وہ صدر رئیسی کی حفاظت کیلئے دعا کر رہے تھے جب وہ ہیلی کاپٹر لے کر جا رہے تھے۔