تہران :( ) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے،ایرانی صدر کے معاون نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ سمیت سوار تمام افراد کی موت کی تصدیق کردی۔۔
ایرانی خبر رساں ادارے تہران ٹائمز کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا ،وزیر خارجہ، گورنر تبریز بھی جاں بحق ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے ترجمان علی ہاشم اور مشرقی آذربائیجان کے گورنر بھی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق



















