نیولائف منیارٹی کونسل کا ذہنی صحت سے آگاہی کیلئے خصوصی سیمینار

نیویارک (خواجہ فاروق) امریکہ میں کمیونٹی کی خدمت کیلئے سرگرم نیولائف منیارٹی کونسل نیویارک کے زیراہتمام ذہنی صحت سے آگاہی کیلئے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں نیولائف منیارٹی کونسل کی چیئرپرسن راحیلہ اسلم، ڈاکٹر سلمیٰ کوثر، روبینہ صفدر، صائمہ عتیق، وحیدہ چودھری، زبیدہ چودھری، شبانہ بٹ، شبانہ حسین، ثروت، مسرت، عطیہ، شگفتہ، عنبرین، آسیہ، راحیلہ یاسمین، عاصمہ لطیف، لبنیٰ، ڈاکٹر اسماءفاروقی، قونصل جنرل عامر خان اتوزئی، نیویارک سٹی کونسل و اسمبلی کے نمائندوں، پولیس انسپکٹر عدیل رانا سمیت کمیونٹی قائدین بازہ روحی، صغیر خاتون، عارفہ لیاقت، حفظہ بخش، مہک قیصر، اقراءپرویز، عابدہ خان فہمیدہ احمد اور وکیل انصاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب گاہ کو سبز رنگ سے سجایا گیا تھا جو ذہنی صحت کے مہینے کا رنگ قرار دیا جاتا ہے۔ ماہرین صحت نے شرکاءکو مفید مشورے دئیے، راحیلہ اسلم نے خطاب میں نیولائف منیارٹی کونسل کے زیراہتمام خدمت خلق کے دیگر کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کا مقصد کمیونٹی کو اہم ترین مسئلے سے آگاہی دینا ہے، صحتمند کمیونٹی کیلئے ذہنی طورپر صحتمند ہونا بھی ضروری ہے۔ ماہرین صحت ڈاکٹر سلمیٰ کوثر اور ڈاکٹر منہال علی نے کہا ذہنی صحت کی خرابی کسی بھی مرد، خاتون، بچے اور بوڑھے کو مریض بناسکتی ہے، نوبت خود کشی اور نشے کا عادی ہونے جیسی سنگین صورتحال تک بھی پہنچ سکتی ہے لہٰذا ذہنی صحت کا بہت خیال رکھنا چاہئے، مرض کو چھپانے کی بجائے دیگر امراض کی طرح بروقت علاج کرایا جائے، امراض کا بروقت نوٹس لینا اور فوری علاج بہت ضروری ہے۔ قونصل جنرل عامر احمد اتو زئی نے نیولائف منیارٹی کونسل کی چیئرپرسن راحیلہ اسلم سمیت تمام اراکین کو خصوصی سیمینار پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی صحت کی طرف ہمیشہ ہی توجہ دینا بہت ضروری ہے، حالات و واقعات انسان کی ذہنی صحت پر اثرات مرتب کرتے ہیں جو بعض اوقات امراض کی شکل اختیار کرلیتے ہیں، امراض کی بروقت نشاندہی و علاج ہی بہترین حکمت عملی ہے۔ سیمینار سے نیویارک پولیس انسپکٹر عدیل رانا، کمیونٹی قائدین بازہ روحی، صغیر خان، عارفہ لیاقت، ذلفہ بخش، مہک قیصر، اقرا پرویز، عابدہ خان، فہمیدہ احمد اور وکیل انصاری نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر نیولائف منیارٹی کونسل کی ٹیم اور قونصل جنرل عامر خان اتوزئی نے پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی عظیم ماں اور خاتون فہمیدہ احمد کو ایوارڈ سے نوازا۔ فہمیدہ احمد کی 40 سالہ خدمات اور جدوجہد پر ڈاکومنٹری دکھائی گئی تو تقریب میںموجود ہر آنکھ اشکبار ہوگئی، سب نے فہمیدہ احمد کی خدمات کو سلام پیش کیا۔