9رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف سبسڈی، مالیاتی تبدیلیوں کا جائزہ اور معاشی بہتری کےلئے 9 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل (اکنامک ایڈوائزری کونسل) تشکیل دےدی ،کونسل معیشت کا جائزہ لے کر اقدامات تجویز کرے گی۔

فنانس ڈویژن نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کونسل میںجہانگیر ترین ،ثاقب شیرازی ، شہزاد سلیم ،مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر، سلمان شامل ہیں۔