سلیکٹو جسٹس ”انصاف“ نہیں بد دیانتی ہوگی،وزیر دفاع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنمافیصل جاوید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے سلیکٹو جسٹس ”انصاف “نہیں بد دیانتی ہوگی اور انصاف کا قتل کہلائے گا،منصف کا مزاج ، پسند ناپسند، وقت اور موسم انصاف پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہانواز شریف کےساتھ عمران، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ نے جو کچھ کیا وہ تاریخ کاسیاہ باب ہے، جب مکافات عمل کی گرفت میں آئے ہیں تو نواز شریف پر پابندی یاد آئی ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حقوق یاد رکھنے والی عدلیہ ماضی کے مظالم کا بھی ازالہ کرے۔