بھارتی جارحانہ بیانات پر واضح موقف دےدیا،کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،پاکستان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات پر واضح موقف دےدیا،کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہابھارتی قیادت کے بے بنیاد و حقائق کے منافی الزامات کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان اپنی سکیورٹی اور کسی بھی علاقائی خطرے سے نمٹنے کےلئے پوری طرح تیار ہے،ایران کےساتھ ٹھوس و برادرانہ تعلقات ہیں، ایرنی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں دونوں ممالک نے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ،گوادر ،چاہ بہار کو جڑواں بندرگاہ قرار دیا گیا۔

ممتاز زہرا بلو چ نے کہابھارت ،ایران کے درمیان کسی معاملے پر ردعمل نہیں دیتے،دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے،افغانستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کے حامی ہےں،سرحدی حالات پر افغان انتظامیہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی دورہ چین کے دوران چینی حکام سے مفید ملاقاتیں ہوئیں ، سرمایہ ،خطے میں امن پر اتفاق ہوا،ملاقاتوں میں دہشتگردی سمیت امن کو سبوتاژ کرنےوالی قوتوں کے خاتمے کا عزم کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہابھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،عالمی برادری مظالم کا نوٹس لے،غزہ میں فلسطینی حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔