اسلام آباد: ( ) چینی کمپنی نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین وانگ جائیچینگ کی قیادت میں چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد نے ملاقات کی، چینی کمپنی نے پاکستان میں معدنیات و کان کنی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کمپنی نے پاکستان میں منرل پارک بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے چینی کمپنی کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے، چین نے پاکستان کی ہر برے وقت میں مدد کی جس پر مجھ سمیت پوری قوم چینی قیادت اور چینی عوام کی مشکور ہے۔
چینی کمپنی کا سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں اظہار دلچسپی



















