PTIجانتی کس کے پاوں پکڑنے اس لیے سیاستدانوں سے بات نہیں چاہتی،بلاول

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ز رداری نے کہاہے پی ٹی آئی جانتی ہے کس کے پاوں پکڑنے ہیں اس لیے سیاستدانوں سے بات نہیں کرنا چاہتی،آئیں!رونا دھونا چھوڑ کر عوامی مسائل پر بات کریں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیر نا ممکن ہے ، اپوزیشن رونے دھونے کی بجائے عوامی مسائل پر بات کرے،تنخواہ تب حلال ہوگی جب پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرینگے،صدرآصف زرداری نے اپنی 20منٹ کی تقریر میں صرف عوام کے مسائل پر اظہار خیال کیا،جمہوری انداز میں احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، پی ٹی آئی رہنماوں نے اپنی ایک گھنٹے کی تقریر میں صرف بانی پی ٹی آئی وساتھیوں کا رونا دھونا کیا،اپوزیشن کو تجویز دوں گا بجٹ میں آپ کی بھی ان پٹ ہونی چاہیے۔

چیئرمین پی پی نے کہاخیبرپختونخوا میں سندھ کے مقابلے کا ایک بھی ہسپتال نہیں سندھ سے کوئی دوسرے صوبے میں علاج کرانے نہیں جاتا دوسرے تمام صوبوں سے علاج کرانے لوگ سندھ آتے ہیں، سندھ حکومت کے پی کے حکومت کو دعوت دیتی ہے صوبے کے ہسپتال آکر دیکھے،تعلیمی اداروں کی نجکاری نہیں ہونی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہاحکومت نے آزاد کشمیر کا مسئلہ حل کرکے اچھا کیا ، پاکستان کا موقف کشمیر و فلسطین پر صدر مملکت نے واضح بیان دیا، میں مذمت کرتا ہوں جب صدر زرداری تقریر کررہے تھے تو اپوزیشن شور شرابہ کرتی رہی،سفیروں کی موجودگی میں پاکستان کا مقدمہ کمزور کرنے کی کوشش کی گئی،سندھ، بلوچستان اور پنجاب سب صوبوں میں کسان پریشان ہے، حکومت اپوزیشن سب کہتے ہیں کسان معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اگر کشمیر شہ رگ ہے تو زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کسان کے استحصال پر احتساب کیا جانا چاہیے،باہر ملک کو ڈالرز دےکر گندم منگوائی گئی، پاکستان کے کسان کو گندم منگوانے کے فیصلے نے برباد کردیا، گندم کی درآمد پر کمیٹی کمیٹی کھیلنا بند کریں،سکینڈل کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے، بتایا جائے کون نالائق و نااہل غیر منتخب وزرا و سیکرٹریز معاملے میں ملوث تھے، وزیراعظم گندم سکینڈل میں ملوث وزرا ،افسروں کےخلاف ایکشن لیں ،گندم کی ایکسپورٹ پر عائد پابندی فوری ختم کی جائے۔

سابق وزیر خارجہ نے پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہااپوزیشن اگر آئین کی بالادستی میں دلچسپی رکھتی ہے تو پیپلز پارٹی موجود ہے مگر اپوزیشن جانتی ہے کس کے پاوں پکڑنے ہیں اس لیے سیاست دانوں سے بات نہیں کرنا چاہتی، اپوزیشن اسٹیبلشمنٹ کے پاو¿ں پکڑ کر خود ہی مداخلت کی دعوت دے رہی ہے، حقیقی آزادی کی کرتے ہیں اور مطالبہ پاوں پکڑنے کا کرتے ہیں،پچھلی مرتبہ پنجاب کو بزدار کی شکل میں تحفہ دیا گیامگر خیبرپختونخوا کا قصور کیا ہے؟ خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ منافقت کا ثبوت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا اگر 9مئی کی معافی نہیں مانگیں گے تو بھگتنا پڑے گا، سیاست کرنا ہر کسی کا ہے حق مگر جمہوری انداز میں کریں، 9مئی احتجاج نہیں حکومت ،فوج کےخلاف بغاوت تھی جو ناکام ہوئی، اپوزیشن لیڈر 9 مئی اور بےنظیر کی شہادت کو جوڑنے کی کوشش نہ کریں، کبھی ملک ،فوج پر حملہ نہیں کیا محب وطن لوگ ہیں،شہادتیں دے کر لاشیں اپنے کندھوں پر اٹھا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں، پی ٹی آئی کا لیڈر ایک رات جیل میں کاٹ کر ملک توڑنے کی بات کرتا ہے یہ حقیقی آزادی نہیں لیڈر کارونا دھونا ہے، پیپلز پارٹی نفرت دہشتگردی کی سیاست کو عوام کی عدالت میں شکست دے گی۔

عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے پر تنقید کرنے پر سنی اتحاد کونسل کے تمام ممبران نے شدید احتجاج کیا،سپیکر ڈائس کا گھیراﺅ کرکے شدید نعرے بازی کرتے رہے ،پیپلزپارٹی کے اراکین نے بلاول بھٹو کے گرد حفاظتی دائرہ بنائے رکھا، بلاول کی تقریر مکمل ہوتے ہی ڈپٹی سپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔