متحدہ اپوزیشن کو بڑا جھٹکا،جماعت اسلامی نے الائنس کاحصہ بننے سے انکار کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)متحدہ اپوزیشن کو بڑا جھٹکا،جماعت اسلامی نے الائنس کاحصہ بننے سے انکار کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاکسی مقصد کےلئے اشتراک عمل کسی سے بھی کرسکتے ہےں مگر اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے،موجودہ حکومت جعلی ہے، چیف جسٹس فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بٹھائیں،سابق نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کو حفاظتی تحویل میں لیاجائے اور تحقیقات کی جائیں جب پیسے کی کمی تھی تو کیوں ایک ارب ڈالر گندم در آمد کی گئی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی، ن لیگ کو عوام نے مسترد کیالیکن پھر بھی مسلط کردیا گیا جب تک فارم 47 کی حکومت رہے گی پاکستان کے آگے بڑھنے کے امکانات معدوم ہیں،پرامن احتجاج پر طاقت کا استعمال کرکے آزاد کشمیر حکومت ملک دشمن قوتوں کو موقع فراہم نہ کرے، عوامی ایکشن کمیٹی کے اکثر مطالبات جائز ہیں، قوت کی بنیاد پر روکنے کی پالیسی ترک کی جائے،پشاور میں 19 مارچ کو بہت بڑا غزہ مارچ ہوگا،اسرائیل کوطاقت مسلم حکمرانوں نے خاموش رہ کر دی ،غزہ کی صورتحال سب کےلئے الارمنگ ہے۔