اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، شہباز سپیڈ اب پاکستان سپیڈ ہے ،سعودی ولی عہد کی قیادت میں عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔
عرب میڈیا کودئیے گئے انٹرویو کی مزید تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہاپاکستان ،سعودی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ،دونوں ممالک خطے کی ترقی وخوشحالی میں شراکت دار ہیں، دورہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات مثبت رہی،ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سعودیہ سمیت دیگر شراکت داروں سے جامع بات کی، میرے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ پاکستان آئے، وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی جو نتیجہ خیز رہی۔
شہبازشریف نے کہاجدید آلات ،ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی پیداوار بڑھاسکتے ہیں، آئی ٹی شعبے میں سعودی عرب نے نمایاں خدمات انجام دیں، پاکستان سعودی عرب کے تجربات سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے، پاک سعودیہ مشترکہ تعاون سے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دیں گے، تربیت حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ہنرمند سعودی عرب میں کام کرسکیں گے،وزیراعظم نے کہاپاکستانی ہنر مند ریونیوبھجیں گے تو معیشت بہتر ہوگی، چین،کویت، قطر، یواے ای اور ترکیہ بھی آئی ٹی وسرمایہ کاری شعبوں میں پارٹنر بن سکتے ہیں،پاکستان کوبڑے معاشی بحران کا سامنا ہے،تمام توجہ معیشت کی بہتری پر ہے،اصلاحات و بنیادی نظام کی تبدیلی کےلئے پرعزم ہیں۔
دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی،دو طرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستان ،برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات وقت کےساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں،پاکستان برطانیہ و دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہیں،زراعت ، غذائی تحفظ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیاحت ،کان کنی و دیگر شعبوں میں بے پناہ استعداد ہے،حکومتی گورننس کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی طرف گامزن ہیں ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن حتمی مراحل میں ہے ، معیشت کی بحالی کےلئے میکرو اور مائیکرو اکنامک سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
مزید برآں وزیر اعظم شہباز شریف سے چیف کوآرڈی نیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے ملاقات کی، نعیم میر نے ملاقات میں تاجر دوست سکیم سے متعلقہ اعتراضات و متبادل تجاویز پیش کیں، وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















