ٹرمپ پھر توہین عدالت کے مرتکب ،ایک ہزار ڈالر جرمانہ

نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکی جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ دےدی۔

میڈیا کے مطابق نیویارک عدالت کے جج نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیااور خبردار کیا اگلی بار توہین عدالت کی تو جیل بھیج دوں گا، واضح رہے سابق صدر ٹرمپ کو پچھلے ہفتے بھی توہین عدالت پر 9ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا تھا۔