کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ کے قتل میں ملوث3بھارتی گرفتار،فرد جرم عائد

ٹورنٹو:(مشرق نیوز)سکھ رہنما قتل کیس میں بڑی پیشرفت، کینیڈا کی پولیس نے 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ مندیپ موکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاخالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں گرفتار تینوں ملزموں پر قتل و اقدام قتل کی فرد جرم عائد کردی ،شناخت کرن برار، کمل پریت اور کرن پریت سنگھ کے نام سے ہوئی ،صوبہ البرٹا کے شہر ایڈمنٹن کے رہائشی ہیں،مودی حکومت سے تعلقات کی تحقیقات بھی شروع کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق ملزموں سے تفتیش کی روشنی میں نجر کے قتل میں ملوث مزید ملزموں کی گرفتاریاں بھی جلد عمل میں لائی جائیں گی۔