سٹے آرڈرز 2700 ارب کے محصولات میں رکاوٹ ہے،وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاسٹے آرڈرز 2700 ارب کے محصولات میں رکاوٹ ہے۔

اولڈ راوین ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا موجودہ پارلیمنٹ نے اپنا پہلا قانون پاس کیا جو ٹیکس اصلاحات پر ہے، 2700 ارب روپے کے محصولات سٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں، وزیراعظم نے ذمہ داری سونپی ہے ٹربیونلز اور اپیل کا نظام پھرریفرنس کے فیصلوں کے نظام میں اصلاحات کی جائیں۔

اعظم نذیرتارڑ نے کہا وزیراعظم نے اپنے تمام اختیارات چھوڑتے ہوئے تعیناتیاں اب اوپن کمپی ٹیشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمشنر ان لینڈ ریونیو (ایڈجوڈی کیشن)، جوڈیشل اوراکاونٹنگ ممبرز اب اوپن کمپی ٹیشن کے ذریعے اپوائنٹ ہوں گے، ایک آزادانہ سلیکشن کمیٹی تعیناتی کرے گی تاکہ میرٹ کو برقرار رکھا جائے۔