مولانا کو کلمہ حق،سچ کی طرف ویلکم،کسی سے بھی بات چیت چھپ کر نہیں ہوگی:گنڈا پور

پشاور: (بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے فضل الرحمن کا سچ بولنااچھی بات ہے۔

یوم مزدور کے موقع پر تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہامولانا کو کلمہ حق،سچ کی طرف ویلکم کرتے ہیں، فضل الرحمن نے کہا تھا پی ٹی آئی کی حکومت میں نے گرائی، مولانا صاحب اب تمام باتوں کی وضاحت کریں،مولانا کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا بلکہ دھوکہ ہوا،چوری ہونے اور دھوکے میں فرق ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ہوگی،بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا ٹاسک دےدیا،عمران خان نے کبھی ڈیل کی نہ کرسی کےلئے ڈیل کریں گے،عوام کا ساتھ ہوگا تو مسائل حل کریں گے، گھوڑے کو لگام لگانا اور تیز بھگانا جانتا ہوں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزدوروں کے پیکیجز ڈبل کرنے کا اعلان کردیا،علی امین گنڈاپور نے کہا مزدور کےلئے مقرر کردہ کم سکیم اجرت پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے ویج مجسٹریٹ تعینات کیے جائیں گے،وزیراعلیٰ نے مزدوروں کے لیے تعمیر کیے گئے 2056 فلیٹس جلد حوالے کرنے کی ہدایت اور مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کی رقم بھی ٹرانسفرکردی۔