بدوملہی (نامہ نگار) بدوملہی میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسراحسن اقبال نے وزیر اعظم سے سوئی گیس کی منظوری کروائی اور اس کیلئے فنڈز بھی مہیا کردئیے گئے ۔ بدوملہی کو سوئی کی فراہمی کیلئے مین لائن پائپ بچھانے کا کام 2018سے قبل شروع کیا جس کا افتتاح باقاعدہ طور پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسرا حسن نے کیا اور بعد میں انہوںنے چلڈرن پارک بدوملہی میں ایک جلسہ سے خطاب میں کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی سے بدوملہی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائیگا، سوئی گیس کی فراہمی سے عوام خوشحال ہونگے ۔ سوئی گیس کے مین لائن پائپ بچھانے کا کام باقاعدہ طور پرشروع کیا گیا مگر مسلم لیگ (ن) کی حکومتی مدت پوری کی وجہ سے چیف الیکشن کمیشن پاکستان نے تمام ترقیاتی منصوبہ جات کو روک دیا جن میں بدوملہی کو سوئی گیس کی فراہمی کا منصوبہ بھی رک گیا۔ 2018کے انتخات ہونے پر پی ٹی آئی کی حکومت برسراقتدار آگئی مگر بدوملہی کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے فنڈز موجود ہونے کے باوجو د پی ٹی آئی کی حکومت نے سوئی گیس کے منصوبے کی طر ف کوئی توجہ نہ دی جب ساڑھے تین سال بعد پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت دوبارہ برسراقتدار آگئی ۔ وفاقی وزیر منصوبہ و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے دوبارہ بدوملہی میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے مین لائن پائپ بچھانے کیلئے کام شروع کروایا ۔ اب مین لائن پائپ بچھانے کیلئے ساتھ ساتھ گلیوں ، محلوں اور بازارو ں میں سوئی گیس کی سپلائی لائن پائپ بھی بچھ گئے مگر تاحال سوئی گیس کی سپلائی کا عمل شروع نہیں ہورہا جس کے باعث بدوملہی کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسرا حسن اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بدوملہی کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے فوری طور پر سپلائی دیں کر بدوملہی کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیں۔
پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کو نظرانداز کیا: احسن اقبال



















