شہریوں کی شکایت کا فوری نوٹس لیں گے:آصف محمود جاہ

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ ) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی گوجرانوالہ آمد، ڈاکٹرآصف محمود جاہ نے گوجرانوالہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کی اور ملاقات میں ٹیکس سے متعلقہ امور زپر بحث آئے اس موقع پر صدر ٹیکس بار حسین صدیق چودھری، میاں عبدالغفار، ثاقب شیخ، جنرل سیکرٹری افتخار احمد خاں، نائب صدر سید حسن عسکری اور دوسرے عہدیداران بھی موجود تھے۔

مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا وفاقی ٹیکس محتسب کا ادارہ بلا شبہ ایک ایسا ادارہ ہے کہ جو عوام کے ساتھ کھڑا ہوتاہے اورٹیکس افسران سے متعلق شکایت سنتا ہے اور لوگوں کو فوری اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کرتا ہے، ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ٹیکس امور سے متعلق اگر کسی بھی شہری کو کوئی مسئلہ یا مشکلات درپیش ہوں تو وہ بلا کسی ڈر خوف کے شکایت کرے ،فوری ایکشن لیا جائیگا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے لوگوں میں وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارہ کے بارے میں آگاہی مہیم شروع کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس بارے میں علم ہو سکے اور ہمارے ادارے کی طرف ہے جو حکم جاری ہوتا ہے ہم اس پر عمل کرواتے ہیں۔