واشنگٹن:(خواجہ فاروق) واشنگٹن پوسٹ نے تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکہ میں قتل کرنے کی منصوبہ بندی میں مودی کے قریبی ساتھی ملوث ہیں،رپورٹ امریکی تفتیشی اداروں ”سی آئی اے“ اور ”ایف بی آئی“ کی مدد سے مرتب کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس جب مودی امریکہ کے دورے پر تھے، تب بھارتی انٹیلی جنس سروس ”را“ کے افسر وکرم یادیو، مودی پر کڑی تنقید کرنےوالے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کو قتل کرانے کےلئے کرائے کے قاتلوں کی ٹیم کو ہدایات دے رہے تھے،وکرم یادیو نے سکھ کارکن گروپتونت سنگھ پنوں کے نیویارک میں ایڈریس سمیت اہم معلومات ہدایت کےساتھ آگے بھیجیں جیسے ہی گرپتونت سنگھ پنون گھر پہنچیں، کرائے کے قاتلوں کو گرین سگنل دیدیا جائے۔
واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ میں دعویٰ کیا سکھ رہنما کو امریکہ میں قتل کرنے کے آپریشن کی منظوری بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے اس وقت کے سربراہ سمنت گوئل نے دی ،منصوبہ بندی سے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی آگاہ تھے۔
دوسری جانب وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرین جین پئیر نے کہاہے امریکہ واشنگٹن پوسٹ کے الزامات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے،معاملے پر بھارتی حکومت سے جوابدہی کی توقع رکھتے ہیں اور بھارتی حکومت کےساتھ براہ راست تحفظات کا اظہار کرتے رہیں گے،جین پیئر نے کہا امریکی محکمہ انصاف گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کی تفتیش کر رہا ہے، بھارتی حکومت سے توقع ہے وہ تفتیش کی بنیاد پر احتساب کرے گی۔
سکھ رہنما کے قتل میں مودی کے قریبی ساتھی ملوث،منظوری”را“سربراہ نے دی،واشنگٹن پوسٹ



















