اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر ترقی، منصوبہ بندی ،اصلاحات ،خصوصی قدامات و بین الصوبائی رابطہ پروفیسر احسن اقبال نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کو بنگلہ دیش، ہندوستان، ویتنام، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں قائم خصوصی اقتصادی زونز کا تحقیقاتی مطالعہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،ان ممالک کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کو دی جانے والی سہولیات اور مراعات کا جائزہ لینے اور ان کے کامیاب تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے،وزارت تجارت پاکستان کی برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے 100ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے منصوبہ بنائے۔ وہ چینی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کابینہ کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی یقینی بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں: احسن اقبال



















