ٹی20 ورلڈکپ، سابق کرکٹر باسط علی نے محمد عامر کو اپنے سکواڈ سے باہر کردیا

لاہور (مشرق نیوز) قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے 4 سال بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد عامر کو سکواڈ سے باہر کردیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے اپنا ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ شیئر کیا، جس میں انہوں نے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کو سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جبکہ ریزو کھلاڑیوں میں نوجوان محمد حارث، آغا سلمان اور محمد علی کو شامل کیا۔ واضح رہے اس سے قبل سابق کرکٹرز وقار یونس، سلمان بٹ اور بازید خان نے اپنے سکواڈز کا اعلان کیا تھا۔ تینوں سابق کرکٹرز نے عامر جمال اور سپن ڈیپارٹمنٹ کے شعبے میں اسامہ میر اور ابرار کو شامل کیا تھا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں محمد عامر نے 4 میچوں میں محض 3 وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔باسط علی کے 15 رکنی سکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں۔ کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان/عثمان خان، عرفان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، عباس آفریدی/عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف، اسامہ میر اور ابرار احمد جبکہ ریزو کھلاڑیوں میںمحمد حارث، آغا سلمان اور محمد علی شامل ہیں۔