اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکہ کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
مقبوضہ غزہ (مشرق نیوز) غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکہ کی 20 سے زائد جامعات میں 11 روز سے احتجاج جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں طلبا مظاہرین کے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ نے طلبا کو معطل کرنا شروع کردیا ہے۔یونیورسٹی صدر نے اسرائیل سے منسلک سرمایہ کاری ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیلی اور فلسطینی حامی مظاہرین میں تصادم ہوا جس دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔آسٹن اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج کیا گیا۔واضح رہے کہ احتجاج میں اب تک امریکی جامعات سے 1ہزار کے قریب مظاہرین گرفتار کئے جاچکے ہیں۔



















