اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاہے شہبازشریف ”رینٹ اے“ وزیراعظم ہیں، حکومت فارم 47 کی بیساکھیوں پر آئی ، ملک کو مذاق بنا دیا گیا ۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا فارم 47 والا وزیراعظم کہاں ہے؟ حکومتی بنچز خالی ہیں یہ غیرسنجیدگی کی علامت ہے، آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے،کوئی ملک سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں، حکومت کلیئرکرے 2 اڈے دے دیئے ،حکومت ایوان کو بتائے 2اڈے کس نے دیئے؟۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاوزیراعلیٰ پنجاب پولیس یونیفارم پہن کر آگئیں، کیا مذاق ہے؟ شوق پورا کرنے کیلئے بچے مختلف یونیفارم پہنتے ہیں، حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں کرنا کیا چاہ رہے ہیں، مہنگائی ،لاقانونیت بڑھ رہی ہے، حکومت نوٹ چھاپے گی اور مہنگائی بڑھے گی۔
شہبازشریف ”رینٹ اے“ وزیراعظم ہیں،عمر ایوب



















