واشنگٹن (خواجہ فاروق) امریکہ میں بھارتی تھنک ٹینک نے کہاہے عمران حکومت کے خاتمے میں امریکہ، بھارت اوراسلامی ملک کا اہم کردار ہے، قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کی پرائیویٹ ڈپلومیسی کے تحت سابق آرمی چیف نے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔ بھارتی تھنک ٹینک کے رکن نے نام نہ ظاہر کرنے پر ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم نریندر مودی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ناخوش اور نوازشریف سے اپنی دوستی کو مضبوط کرنے کےلئے پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خواہاں تھے۔ پی ٹی آئی حکومت گرانے کیلئے ملکر حکمت عملی ترتیب دی گئی، عمران خان کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر قائد نوازشریف کو سرپرائز دیا گیا، سابق وزیراعظم سے مسلم اُمہ کے اہم ممالک بھی اپنے لئے خطرہ محسوس کررہے تھے، پوری دنیا آگاہ ہے عمران خان انتہائی ایماندار انسان اور ان پر درج کئے گئے تمام مقدمات سیاسی ہیں۔ تھنک ٹینک کے رکن نے مزید کہا عمران خان دنیا کے کسی بھی ملک میں فنڈ ریزنگ کا اعلان کرےں تو منٹوں میں اربوں ڈالر اکٹھے ہوسکتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ امریکہ میں نومبر میں ہونےوالے صدارتی الیکشن کے بعد متوقع ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بن گئے تو عمران خان ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان بن سکتے ہیں، امریکہ کی پرائیویٹ ڈپلومیسی کے تحت بھارت، سعودی عرب بھی عمران خان کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر آمادہ ہوجائیں گے۔
عمران حکومت کے خاتمے میں امریکہ، بھارت اور اسلامی ملک کا اہم کردار ہے :بھارتی تھنک ٹینک



















