اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان کاایک اور یوٹرن،چیئرمین پی اے سی کیلئے شیر افضل مروت کانام واپس،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو نامزد کردیا۔
اپوزیشن اراکین زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرکے چیئرمین پی اے سی کےلئے حامد رضا کا نام تجویز کر دیا،ملاقات میںپارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہو گا، سپیکر قومی اسمبلی کا چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی میں کوئی اختیار نہیں، فیصلہ اپوزیشن نے کرنا ہے وہ جسے مرضی چاہیں چیئرمین نامزد کریں، میں تو پارلیمانی کمیٹیوں کامعاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتا ہوں،اپوزیشن وفد خواجہ آصف سے بھی ملا،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران کاایک اور یوٹرن،شیر افضل مروت کانام واپس،حامد رضا چیئرمین پی اے سی نامزد



















