راولپنڈی :(بیورورپورٹ) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سٹریٹجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نواز دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سائنسدانوں ،انجینئرز کو ایوارڈ دینے کی تقریب چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ہوئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت کی جانب سے اعزازات عطا کئے۔
مجموعی طور پر 35 افسروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا،7 ستارہ امتیاز ، 15 صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور13 افسروں کو تمغہ امتیاز دیا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں،انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں ،انجینئرز کو گمنام ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا آپ سب کی بے لوث خدمات پرعزم قوم کی بنیادوں کیلئے تقویت کا باعث ہیں،قوم ہمیشہ آپ کی مقروض رہے گی۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















