نوشکی:(مشرق نیوز)نوشکی میں12افراد کی کلنگ میں ملوث4دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی سی نوشکی نے کہا باقی ملزموں کو بھی گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،بلوچستان میں لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید چیک پوسٹیں بنا رہے ہیں ،شاہراہوں پر موثر پٹرولنگ انتظامات یقینی بنائیں گے۔
علاوہ ازیں بلوچستان حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین میں10، 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کردئیے ،ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب مالی امداد کے چیک لیکر پہلے منڈی بہاوالدین پہنچے پھر کمشنر دفتر گوجرانوالہ میں متاثرہ خاندانوں کے لواحقین میں تقسیم کیے ۔
نوشکی ،12افراد کی کلنگ میں ملوث4دہشتگردگرفتار



















