اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزرا نے کہاہے پاکستان4دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے، لاپتہ افراد کا معاملہ دہشتگردی سے جڑا ہے،مسئلہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا۔
مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاحکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا مکمل احساس ہے،دہشتگردی کی جنگ میں جوان شہید ہوئے، کئی بار کہا جاتا ہے حکومتوں کی غیر سنجیدگی سے لاپتہ افراد کامسئلہ حل نہیں ہورہا، معاملے پر حکومت نے بہت کام کیا،سابق حکومتوں میں بھی مسئلے پر کام کیا گیا ،حکومتی سنجیدگی میں کوئی کمی نہیں آئی،معاملہ وزیراعظم کی ہدایت پر حل کیاجارہاہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہالاپتہ افراد کا معاملہ پہلی بار پیپلزپارٹی کے دور میں اٹھایا گیا،10200کیسز کمیشن میں گئے ، اختیارات محدود ہونے کے باعث نگران حکومتوں میں قانون سازی نہیں ہو سکتی، لاپتہ افراد کا معاملہ دہشتگردی سے جڑا ہے،صرف 23فیصد کیسز زیر التوا ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر مسئلہ حل کیا جارہا ہے ،4دہائیوں پر مشتمل مسئلہ عدالتی احکامات سے راتوں رات حل نہیں ہوسکتا،پاکستان4دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے ، دہشتگردی و اندرونی معاملات نے ملکی حالات پیچیدہ کردیئے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ضمنی انتخابات میں دھاندلی کابہت ڈھنڈورا پیٹا گیا،عوام نے نفرت،منافقت وتقسیم کا بیانیہ مسترد کردیا،ملک ترقی کی طرف گامزن، ہر روز سٹاک مارکیٹ نیا ریکارڈ قائم کررہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے،عالمی ادارے کہہ رہے ہیں پاکستان مہنگائی میں کمی کرے گا۔
عطا تارڑ نے کہابانی پی ٹی آئی نے اپنی ذات کی خاطر ملک کو نقصان پہنچایا،پاکستان سب سے پہلے تمام سیاسی جماعتیں بعد میں ہیں، جیل سے سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جھوٹ کی اجازت نہیں دینگے،خارجہ پالیسی کےخلاف باتیں کرنا اب ماضی کا قصہ بن چکا، بشریٰ کی صحت پر بات کی جاتی ہے تو شفا سے بہتر ہسپتال کون سا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہابشریٰ کی فلور کلینر والی بات مضحکہ خیز تھی،صحت پر کوئی تحفظات ہیں تو کھل کر بتائیں،معیشت کو لےکر تمام اعشارئیے مثبت ہیں، حالات بدلیں گے،ای سی ایل پر قواعد و ضوابط موجود ہیں،پی ٹی آئی رہنماﺅں کا نام ای سی ایل سے نکالنا کسی ڈیل کا حصہ نہیں۔
لاپتہ افراد کامسئلہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا،وفاقی وزرا



















