اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے ن لیگ کی کامیابی اعتماد کامظہر ہے،عوام نے انتشار کابیانیہ دفن کردیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطار تارڑ نے کہاپی ٹی آئی کا ووٹر مایوسی کا شکار ہے، لیڈر کے جیل سے متضاد و جھوٹ پر مبنی بیانات آ رہے ہیں، جیل میں بیٹھ کر ملک اور دفاعی اداروں کےخلاف سازشیں کی گئیں،عوام نے جھوٹا کابیانیہ دفن کردیا۔
عطا تارڑ نے کہا نے کہا ثابت ہو گیا ن لیگ کی پالیسیاں عوام کے دلوں میں گھر کر چکیں ،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک میں معاشی اصلاحات سے عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی،معیشت پر مثبت خبریں آ رہی ہیں، حکومت نے مہنگائی میں کمی، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور معاشی بحالی کےلئے اقدامات اٹھائے، عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
ن لیگ کی کامیابی اعتماد کامظہر،عوام نے انتشار کابیانیہ دفن کردیا،عطا تارڑ



















