والدین پر تشدد کرنے والا بدبخت اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتا:سندھ ہائیکورٹ

کراچی: (بیورورپورٹ)بزرگ باپ کی بیٹوں سے تحفظ کی درخواست مسترد،سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے والدین پر تشدد کرنےوالا بدبخت اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتا۔

درخواست گزار عابد نے بیٹوں سے تحفظ کےلئے درخواست جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا بیٹوں نے مجھے اور اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ،گالیاں دیں،میری شکایت پر جلد کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیا جائے تاہم سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا سابق صدر نے2021میں پیرنٹ پروٹیکشن ایکٹ جاری کیا ،اسمبلی کی عدم دلچسپی کے باعث ایکٹ کو منظور نہیں کیا گیا۔

سرکاری وکیل کے مطابق ایکٹ کی مدت ختم ہوچکی، درخواست پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا جاسکتا۔

چیف جسٹس عقیل عباسی نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دےکر مسترد کرتے ہوئے کہابدقسمتی سے درخواست پر فیصلہ نہیں کرسکتے، درخواست میں جس ایکٹ کا حوالہ دیا گیا وہ ختم ہوچکا،کون بدبخت والدین پر تشدد کرتا ہے جو ماں باپ پر ظلم کرتا ہے وہ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتا۔