نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائینگے، وزیر خزانہ

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے،موجودہ 3 ارب ڈالر کا پروگرام اپریل کے آخر میں ختم ہو رہا ہے،حکومت طویل اور بڑے قرض پروگرام کی خواہاں ہے۔

اورنگزیب نے کہاریٹنگ ایجنسیوں کےساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا تاکہ عالمی قرض مارکیٹ کے پاس جانے کےلئے بنیادی کام کیا جاسکے،عالمی مالیاتی ادارے اور عالمی بینک کےساتھ سپرنگ اجلاس کے دوران ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی تھی، توقع ہے آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط تک آ جائے گا اور پھر پروگرام پرپیشرفت ہوگی۔