غیرقانونی صدر کوبطوراحتجاج21توپوں کی سلامی دی،پی ٹی آئی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے آصف زرداری کو غیرقانونی صدر قراردیتے ہوئے کہاہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بطوراحتجاج21توپوں کی سلامی دی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا آصف زرداری غیر قانونی صدر ہیں، پاس مکمل نمائندگی ہی نہیں،صدر تو کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیتا، صدر پورے ملک کے ا تحاد کی نمائندگی کرتا ہے ،سیاسی دفاتر چھوڑنے ہوتے ہیں،زرداری تو اب تک پارٹی چیئرمین ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںزرداری کو 21توپوں کے احتجاج کی سلامی دی ، تقریر ادھوری چھوڑنی پڑی،رول آف لا پر یقین ہیں، سب کیسز کا سامنا کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کو مارنے کی کوشش کی جارہی ہےں۔

اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا قومی اسمبلی کے مشترکہ سیشن میں سب نے غیر قانونی صدر کا خطاب سنا،پی ٹی آئی میں کسی قسم کی گروپنگ نہیں ،آرٹیکل 41کے تحت صدر جمہوریہ کی نمائندگی کرتا ہے، آصف زرداری نے بحیثیت چیئرمین پیپلز پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا،بشریٰ کا چیک اپ شوکت خانم کے ڈاکٹر سے کرایاجائے