ڈکشنری میں فیورٹ ازم نہیں، لاہور کے صحافیوں کےلئے جلد فیز ٹوآئے گا:عظمیٰ بخاری

لاہور:( اپنے نمائندے سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور کے صحافیوں کو فیز ٹو کی خوشخبری سنادی۔

صحافی کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہالاہور کے صحافیوں کےلئے جلد فیز ٹو لا رہے ہیں،ڈکشنری میں فیورٹ ازم نہیں،لاہور پریس کلب سوسائٹی دل کے قریب ہے،شہباز شریف جب سوسائٹی کی ڈیویلپمنٹ کررہے تھے تب میں پارلیمانی سیکرٹری کام کررہی تھی،ن لیگ کی حکومت کے بعد سوسائٹی 10سال پیچھے چلے گئی ،سوسائٹی میں آپ کےلئے پارک بننے چاہئیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دروازے آپ کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں، ماضی میں ایک وزیر اعلیٰ نے پسند نہ پسند پر فیصلے کیے ،کینال کی کراسنگ کا ایشو ہے ،پی سی ون کراتے ہیں ، برج بننے سے صحافی کالونی کےساتھ دوسری سوسائٹیز کے مسائل بھی حل ہوں گے۔

دریں اثناعظمیٰ بخاری نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارووال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے کرملزموں کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔