نیویارک (نمائندہ خصوصی) یافاطمہ زہرا ڈاٹ کام، جنت البقیع گروپ نیویارک اور المہدی فاو¿نڈیشن کے زیراہتمام المہدی سینٹر بروکلین سے تعمیر جنت البقیع کا مطالبہ اور انہدام جنت البقیع کی مذمت کرتے ہوئے ماتمی احتجاجی جلوس برآمد ہوا جو کورٹلیو روڈ سے ہوتا ہوا واپس المہدی سینٹر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس البقیع کانفرنس کے بعد نکالا گیا۔ شیعہ اور سنی علماءکرام نے جلوس کی قیادت کی جن میں آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی، علامہ عمران بخاری، مولانا علامہ مفتی مشتاق احمد کمبوہ، مولانا سید حسین شیرازی، مولانا ملک وسیم عباس اعوان، مولانا ارشد علوی اور مولانا علی رضا علوی اور دیگر شامل تھے۔ شرکاءجلوس تعمیر جنت البقیع کا فی الفور مطالبہ کیا اور اس بات کا بھی افسوس کیا گیا کہ قمری اعتبار سے 101 سال گزرنے کے باوجود وہ روضے تعمیر نہیں ہوسکے جو آل سعود نے آل وہاب کے فتوے سے گرائے تھے۔ اب اسے انہدام جنت البقیع کی غلطی مان کر شکست تسلیم کر لینی چاہئے۔ جلوس کے سارے راستے میں علماءخطاب کرتے رہے جبکہ مصطفی جعفری اور ولی رضوی نوحہ خوانی کرتے رہے۔ ایم سی کے فرائض مخدوم زادہ سید زین عباس شاہ بخاری نے انجام دئیے۔ المہدی سینٹر، جعفریہ کونسل، انجمن خدام المہدی، امام الخوئی سینٹر، سمیت نیو جرسی و نیو یارک کے شیعہ و سنی مسلمان جلوس میں شریک ہوئے ۔ علماءو زعماءنے اپنے خطابات میں قران و حدیث سے ثابت کیا کہ قبروں کا بنانا کسی شریعت میں منع نہیں تھا نہ کسی معاشرہ میں اسکی پابندی ہے۔جلوس سے قبل جنت البقیع کانفرنس کا انعقاد بھی ہوا جس سے علماءکرام کے علاوہ زعماءنے بھی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے اپنا آدھا مقالہ پیش کیا ۔
نیویارک، جنت البقیع کا جلوس عقیدت و احترام سے نکالا گیا



















