اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو بے وقعت قراردےدیا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہارپورٹ مستند ہے نہ قابل بھروسہ،کوئی وقعت نہیں،فیض آباد کمیشن مذاق تھا،جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اورقمر جاوید باجوہ تو پیش ہی نہیں ہوئے، صرف مجھ جیسے سیاسی ورکرز پیش ہوئے۔
وزیر دفاع نے کہاکمیشن کے سامنے جا کر احساس ہوا کوئی سنجیدگی نہیں، آنا ہی نہیں چاہیے تھا، فیض آباد دھرنا کمیشن گریبان میں جھانکے انہوں نے فرض نبھایا یا نہیں ۔
وزیر دفاع نے دھرنا کمیشن کی رپورٹ کو بے وقعت قراردےدیا



















