فیصل آباد: لاوارث گاڑی سے50لاکھ روپے کی 97کلو چرس برآمد

فیصل آباد: (صداقت علی) موٹروے پولیس نے ساہیاں والا کے قریب لاوارث گاڑی سے پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 97 کلو چرس برآمد کر لی۔ گاڑی اور منشیات اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی۔

سیکٹر کمانڈر ایم فور موٹروے کلب عباس اوراے این ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان ہندل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ساہیاں والا کے قریب موٹروے پولیس کو گشت کے دوران مشکوک لاوارث گاڑی کھڑی ملی۔ کافی تلاش ے باوجود گاڑی مالک کا علم نہ ہو سکا ۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے چار بیگ برآمد ہوئے جن میں 97 کلو چرس موجود تھی۔

موٹروے حکام نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو بلوا کر منشیات اور گاڑی ان کے حوالے کر دی۔ بیگز سے 1200 گرام کے 81 پیکٹ برآمد ہوئے۔ پکڑی گئی گاڑی پر پولیس کا جعلی سٹیکر بھی نصب ہے۔ گاڑی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے کہ وہ موٹروے پر کس مقام سے داخل ہوئی۔